اگر کسی لڑکی سے پہلی مرتبہ بات کرنی ہو تو یہ بات کبھی نہ کہیں کہ۔۔۔!

پہلی بار کسی لڑکی سے بات کرنی ہو تو یقینا لڑکے ایک انجانے خوف میں مبتلا ہوتے ہیں اور الفاظ کا چناؤ ان کے لیے ایک طرح کی ذہنی کوفت کا باعث بنا ہوتا ہے، کہ کون سی بات کہیں اور کون سی نہ کہیں. ویب سائٹ مینگوباز کی ایک رپورٹ میں بیا حق نامی بلاگر نے لڑکوں کو اس حوالے سے انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے. انہوں نے لکھا ہے کہ ”اگر آپ انٹرنیٹ پر یا براہ

راست پہلی بار لڑکی سے بات کرنے جا رہے ہیں تو کبھی بھی گھسے پٹے فقرے مت بولیے. مثال کے طور پر ”آپ کا نام بہت اچھا ہے. آپ کی تصویر بہت پیاری ہے. آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں یا کیا آپ مجھ سے دوستی کریں گی؟“ بیاحق لکھتی ہیں کہ ایسے گھسے پٹے فقروں سے 1 لاکھ گنا بہتر ہے کہ آپ پہلی بار لڑکی کو صرف ”ہیلو“ بول دیں.بیا حق مزید لکھتی ہیں کہ ”پہلی بار لڑکی سے بات کرتے وقت لڑکوں کو خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بناؤٹی پن سے گریز کرنا چاہیے. وہ اپنی شخصیت کو ویسے ہی لڑکی کے سامنے پیش کرنا چاہیے

جیسے وہ ہوں. لڑکی سے پہلی بار بات کرتے ہوئے اپنا لہجہ نرم رکھیں. اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں. تھوڑی حس مزاح کا مظاہرہ کریں اور سب سے بڑھ کر اس لڑکی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کریں اور اس کے لیے انتہائی مناسب انداز اختیار کریں. لڑکی کے سامنے پراعتماد رہیں لیکن حد سے زیادہ اعتماد دکھانے اور مغرور بننے سے گریز کریں. اس کی تعریف کریں لیکن

انتہائی شائستہ انداز میں.“ آخر میں وہ لکھتی ہیں کہ ”پہلی بار لڑکی سے بات کرنے کے خواہش مند لڑکوں کو یہ کام خود کرنا چاہیے. اس میں کسی دوست کا سہارا ہرگز نہیں لینا چاہیے کیونکہ اس سے لڑکی قطعاً خوشگوار تاثر نہیں لے گی اور ممکن ہے دوسری ملاقات کی نوبت بھی نہ آئے.“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.