پیپلز پارٹی بھی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایوان بالا میں آنا خوش آئند ہے لیکن انہیں اپوزیشن کی بات سننا چاہئے تھی۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم کا یہاں آنا خوش آئند اور قابل ستائش ہے، پاکستان مشکل وقت اور متنازعہ الیکشن سے گذر کر نکلا ہے۔توقع تھی کہ کل اس

حوالے سے بات ہوتی، اپوزیشن کی طرف سے بھی بات سننی چاہئے تھی۔ الیکشن کا متنازعہ ہونا صرف آر ٹی ایس تک محدود نہیں، پولنگ ایجنٹوں کو نکالنے اور سکیورٹی کی عدم فراہمی سمیت کئی مسائل ہیں جن پر تفصیل سے بات ہونی چاہئے، ہم ابھی تک اس الیکشن سے سمجھوتہ نہیں کر پائے، یہ کڑے امتحان کی گھڑی ہے، حکومت نے گڈ گورننس کا وعدہ کیا ہے، ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ

کل پنجاب میں پولیس کے حوالے سے ایک واقعہ ہوا ہے جس کا کوئی جواب نہیں آیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے 30 اگست کو معاملات سامنے آنے ہیں، کئی اور اہم معاملات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم کو اس ایوان میں دیگر جماعتوں کی تجاویز سننی چاہئے تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سنسر شپ ہٹانے کے حوالے سے وعدے پورے کئے جائیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.