چوہدری نثار کی خواہش پوری نہ ہو سکی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بڑا جھٹکا دیدیا
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے 4 ارکان پنجاب اسمبلی کی صدارتی الیکشن سے پہلے حلف لینے کی استدعامسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار اور ن لیگ کے 3 ارکان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
سے استدعا کی تھی کہ صدارتی الیکشن سے قبل ان سے حلف لیاجائے۔چودھری پرویز الٰہی نے ان کی استدعا مسترد کردی اور کہا ہے کہ مذکورہ ارکان اسمبلی سے حلف صدارتی الیکشن کے بعد لیا جائے گا۔واضح رہے کہ صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے آج امیدوار وں کا حتمی اعلان کیا جائے گااورصدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 4 ستمبر کو ہو گی۔