پرویز خٹک کے خلاف بھی نیب حرکت میں آ گئی- کس منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے؟ جان کر عمران خان کے بھی ہوش اڑ جایں گے
قومی احتساب بیورو نےٹرانس پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم سمیت خیبرپختونخواکے3محکموں میں مبینہ کرپشن کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے ٹرانس پشاور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (آر بی ٹی) کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی اور پراجیکٹ کے لئے مختص مبینہ طور پر (49.39) ارب روپے کی رقم جو کہ بڑھ کر تقریباً 64 ارب روپے کی خطیر رقم ہوچکی ہے مگر ابھی تک پراجیکٹ
مکمل نہ ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ منصوبہ مقررہ وقت تک کے اندر کیوں مکمل نہیں ہوا اور منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے مبینہ طور پر اخراجات بڑھنے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی سرمایہ کے جائز استعمال کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
دوسری طرف نجی ٹی وی چینل کے نیب ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواکے جیل اہلکاروں کی یونیفارم اوراسلحہ کی خریداری میں کرپشن ہوئی جبکہ سکولوں میں لگائے گئے بائیومیٹرک سسٹم میں گھپلے ہوئے ہیں ۔ نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بورڈآف گورنرزاورڈائریکٹرکی تقرریوں میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں۔اس لئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر خیبرپختونخواکے3محکموں میں مبینہ کرپشن کےخلاف تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔