پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے دیا گیا اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویزمشرف کانام پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے ، اے پی ایم ایل 2010 میں بنی تھی لیکن نااہلی کے باعث مشرف کی سربراہی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی ۔اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا اور پارٹی رجسٹرڈ نہ ہونے پر مشرف نے استعفیٰ بھجوادیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر پارٹی رجسٹرڈ کرانی ہے تو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کراکے نیا سربراہ منتخب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.