یہ کام ہوتا رہتا تو کشمیر آزاد ہو جاتا – پرویز مشرف نے حیراںکن بیان دے دیا

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سکھوں کی تحریک چلتی رہتی تو کشمیر آزاد ہوجاتا۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری رگوں میں دوڑتا ہے، کشمیر پر ہمارا اسٹینڈ ہے اور ہمیں کشمیر کا حل چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیرکا پنجاب سے راستہ ملتا ہے، بھارتی پنجاب میں جب سکھوں کی تحریک عروج پر تھی اور اس کی فوج پھنسی تھی جو وہاں چل بھی نہیں سکتی تھی۔ وہ بہترین موقع تھا جب کشمیر آزاد ہو جاتا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب سکھوں کی تحریک پوری شدت تسلسل سے جاری رہتی اسے نقصان نہ پہنچتا تو اس وقت کشمیر کی آزادی کا سنہری موقع تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.