’یہ پاکستانی جنرل اب داڑھی اُگا کر شام میں جنگ لڑنے چلا گیا ہے اور۔۔۔‘ پرویز مشرف نے کس جنرل کے بارے میں یہ خوفناک بات کہہ دی؟ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا
سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد عزیز میرا رشتہ دار اور غیرمتوازن شخصیت ہے ، کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شاید داڑھی اگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں مرچکا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ’نیونیوز‘ کے پروگرام نیوز ٹاک میں جنرل شاہد عزیز کی کتاب میں انکشافات اور کارگل ایشو کی ابتدا میں صرف چارلوگوں کومعلوم ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کاکہناتھاکہ بالکل شاہد عزیز نے 100فیصد صحیح کہا، اگر آپ نے کوئی آپریشن کرنا ہے کارگل جیسا ”آپ نے ڈھنڈورا پیٹ کرنا ہے “تاکہ وہ انڈیا آجائے ادھر اور ہم کر ہی نہ سکیں۔ شاہد عزیز سے پوچھو کیا یہ ملٹری سکھاتی ہے ؟ ہمیں سیکریسی(خفیہ رکھنا) سکھاتی ہے ، جس کو یہ بتاناضروری ہو، صرف
اس کو بتائیں گے اور کسی کونہیں پتہ ہوناچاہیے، یہ ڈویژن کاکام تھا جو نارتھ ایریاکی ڈویژن ہے تو کیوں ہم نے سب دنیا کو بتانا ہے جہاں تک آپ شاہد عزیز کتاب کی آپ بات کر رہے ہیں،آپ شاہد عزیز کا ریفرنس نہ دیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ’’ شاہد عزیزتو میرا رشتہ دار بھی ہے ،میں جانتا ہوں اسے وہ ایک اَن بیلنس آدمی ہے۔ پتہ ہے آپ کو بھی کدھر ہے وہ؟کوئی پتہ نہیں کہ وہ داڑھی اُگاکر شاید وہ سیریا(شام )میں گیا ہوا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں مر گیا ہے وہاں،تو یہ ہے شاہد عزیز اور آپ نہیں جانتے کہ ایک زمانے میں یہ کیا تھا، میں جانتا ہوں کہ جب یہ میجر اور کرنل تھا، اس وقت یہ کیا کر رہا ہوتا تھا، یہ ایک ان بیلنسڈ آدمی ہے کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف۔ اب یہ لکھتا ہے تو سب شاہدعزیز شاہد عزیز کرتے تھے‘‘۔