پرویز مشرف نے ڈیم فنڈ کیلئے اتنی بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

سابق صدر پرویز مشرف نے ڈیم فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنی کتاب ‘ان دی لائن آف فائر’ لکھنے پر پبلشر نے مجھے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم دی تھی

میں نے یہ رقم مستحق افراد کیلئے ٹریننگ سنٹر بنانے کیلئے رکھی تھی جو اب ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتا ہوں۔پرویز مشرف کے مطابق مجھے ایک لیکچر کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم ملتی ہے۔ میری اس فیس کا مذاق اڑایا گیا ہے جن لوگوں کو اعتراض یا شک ہے وہ

ہیری والکر ایجنسی سے رابطہ کرکے پوچھ لیں۔پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ایک لیکچر کی ڈیڑھ کروڑ روپے فیس کے ثبوت بھی عدالت میں جمع کرائیں گے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.