آدمی کے پیشاب میں خون، ہسپتال پہنچا تو ڈاکٹر نے آپریشن کر کے اس کے مثانے سے 8 انچ لمبی ایسی غیر اخلاقی چیز نکال لی کہ ہر کوئی شرم کے مارے منہ چھپانے پر مجبور ہوگیا

جنسی کھلونے مغربی تہذیب کا ایک ایسا تحفہ ہے جسے استعمال کرنے والوں کو اکثر شرمندگی کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے لیکن بعض اوقات تشویشناک حالت میں ہسپتال بھی جانا پڑ جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ تائیوان میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے جنسی لذت کی کوشش میں اپنی زندگی کو ہی خطرے میں ڈال دیا۔
میل آن لائن کے مطابق جب اس نوجوان کو جنوب مغربی تائیوان کے ایک ہسپتال پہنچایا گیا تو اسے پیشاب میں خون کی شکایت تھی جبکہ درد کے باعث اس کے لئے چلنا پھرنا بھی ناممکن ہو چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کئے تو پتا چلا کہ مثانے میں کوئی چیز پھنسی ہوئی تھی لیکن جب آپریشن کر کے یہ چیز باہر نکالی گئی تو ڈاکٹر بھی دیکھ کر سخت شرمندہ ہوئے۔ دراصل یہ ایک جنسی کھلونا تھا جس کی لمبائی تقریباً 8 انچ تھی اور یہ دو دن سے اس شخص کے مثانے میں پھنسا ہوا تھا۔

News 1520443495 2915

کاﺅسیونگ ویٹرنز جنرل ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ جیان بانگ بنگ نے بتایا کہ اس شخص نے جنسی لذت کے لئے یہ باریک لمبی چیز پیشاب کی نالی میں داخل کی تھی لیکن یہ مثانے میں جا کر پھنس گئی۔پیشاب کی نالی اور مثانے کے اندر زخم آنے سے یہ شخص پیشاب کرنے سے تقریباً معذور تھا اور جب چند قطرے آتے ہی تھے تو ان میں خون آتا تھا۔ ڈاکٹر جیان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کی حالت اب بہتر ہے تاہم ابھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.