اگر آپ کو پیشاب آیا ہو لیکن باتھ روم جانے کی بجائے روک کر رکھیں تو آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ماہرین نے انتہائی خطرناک بات بتادی

بسااوقات انسان کو پیشاب آیا ہو لیکن وہ کسی ایسی جگہ پر ہو جہاں ٹوائلٹ کی سہولت نہ ہو یا وہ بوجوہ ٹوائلٹ نہ جا سکتا ہو تو تادیر اسے روکنا پڑتا ہے، تاہم اب سائنسدانوں نے اس کے متعلق

انتہائی خطرناک بات بتا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جب کسی کو پیشاب آیا ہو تو اسے ہرگز روکے نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے مثانے کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے اور اگر مثانہ متاثر ہو جائے تو پیشاب پورے پیڑو میں پھیل جاتا ہے اور فوری طور پر آپریشن لازمی ہو جاتا ہے، بصورت دیگر انسان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔“

سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ ”اگر مثانہ نہ بھی پھٹے تو پیشاب روکے رکھنے سے وہ پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں جو ہمیں پیشاب کو روکے رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح غیرارادی طور پر پیشاب آنے کا عارضہ بھی لاحق ہو سکتا ہے اور اگر زیادہ دیر ہو جائے تو پٹھے کمزور پڑ جانے کی وجہ سے پیشاب کرنے میں بھی شدید مشکل درپیش آ سکتی ہے

اوربعض کیسز میں تو ڈاکٹر کی مدد لینی پڑ سکتی ہے۔اس کے علاوہ زیادہ دیر تک پیشاب روکے رکھنے سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.