پشاور میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف

پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

جعلی شادیاں کرانے والا چینی گینگ کاپشاور کی مسیحی برادری میں شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بعد پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسیحی لڑکی مسکان کی شادی 27 فروری کو چینی باشندے سو بینجی سے ہوئی جس کے بعد پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسکان شوہر کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوگئی۔

مسکان کی والدہ فریدہ بی بی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسلام آباد منتقلی کے بعد سے بیٹی کے ساتھ رابطہ نہیں کروایا گیا، بہت پریشان ہوں کیونکہ معلوم نہیں ہے کہ میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔
فریدہ بی بی نے کہا کہ مسکان کا رشتہ مقامی شہری یوسف بھٹی اور اس کی اہلیہ نے کروایا تھا، چینی داماد نے بیٹی کو شادی کی تیاری کے لئے ڈیڑھ لاکھ روہے نقد بھی دیئے تھے، انہوں نے کہا کہ یوسف بھٹی نے اپنی سوتیلی بیتی کی شادی بھی چینی بانشندے سے کروائی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.