ڈالر کی اونچی اڑان مہنگائی کا طوفان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ عوام کی کمر توڑنے والا

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کے طوفان نے گھنٹی بجادی ، ایک رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ گھی اور کھانے پکانے کا تیل سمیت چائے کی پتی 15سے 25روپے فی کلو تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے کھانے پینے کی اشیاءاور ڈائپرزکی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ درآم د شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ اور موٹر سائیکل کی قیمت میں تین ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ موبائل فنز کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پانچ ارب 41کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے
ارب 74کروڑ ڈالر بھیجے تھے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.