مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کے لیے صبح سویرے بڑی خوشخبری آگئی
رواں ماہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اوگرانے سفارش کی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 26پیسے فی
لیٹر،ڈیزل کی قیمت میں 65پیسے فی لیٹر ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل میں 13پیسے فی لیٹر کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت رواں ماہ کے لیے کم ہو گی ۔