تبدیلی حکومت کا عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرولیم بم گرانے کا فیصلہ ، مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تبدیلی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹر ول بم گرانے کا فیصلہ کرلیاہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 13ر وپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
جیونیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ، اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 9روپے دس پیسے فی لٹر ، ڈیزل 13روپے فی لٹر مہنگاکرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 48پیسے فی لٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے47پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔
اوگر ا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس پر وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کل فیصلہ کیا جائیگا ۔