پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع لیکن کتنی؟ اچانک ایسی خبرآگئی کہ حکومت پر تنقید کرنیوالے بھی اپنا سا منہ لیے رہ جائیں گے
عالمی منڈی میں خام تیل مزیدسستاہونےسےپاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونےکی امیدجاگ گئی ہےاورپٹرول اورڈیزل کم سےکم دس روپےفی لٹرتک سستاکیاجاسکتاہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت86 ڈالرسےکم ہوکر62 ڈالر53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہیں۔یہ قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پرہے۔4 اکتوبرسےاب تک خام تیل کی قیمت میں 24 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ چار اکتوبر کوخام تیل کی عالمی قیمت 86ڈالر فی بیرل تھی۔اس حوالےسےوفاقی وزیرخزانہ اسدعمربھی عوام کو خوشخبری سناچکےہیں۔