’ اگر آپ روزانہ یہ پھل کھانے کے لیے تیار ہیں تو یہ کر کے 33 ہزار روپے کما سکتے ہیں‘

آج کے دور میں پھل کھانا بھلا کوئی آسان بات ہے! مفت مل جائیں تو اور بات ہے مگر خرید کر کھانا تو یقیناً آسان نہیں کیونکہ ان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی آپ کو یہ پیشکش کر دے کہ صاحب پھل بھی کھائیے اور ساتھ پیسے بھی لیجئے تو کیسا ہے؟ سچ مانئے ایک امریکی یونیورسٹی نے واقعی یہ پیشکش کر دی ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کے سائنسدان avocado نامی پھل، جسے ’’آواکدو‘‘ یا ’’مگر ناشپاتی‘‘ بھی کہتے ہیں، کے موٹاپے پر اثرات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ انہیں ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو مسلسل چھ ماہ تک یہ پھل روزانہ کھا سکیں۔ روز کا ایک آواکدو کھانے والے کو چھ ماہ بعد 270 ڈالر، یعنی تقریباً 33 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق میں شرکت کرنے والے افراد کے پاس دو طرح کی آپشن ہوگی۔ وہ روزانہ ایک آواکدو کھانے والے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں یا ودسری صورت میں اس گروپ کا حصہ بن سکتے ہیں جو ایک ماہ میں دو بار آواکدو کھائے گا۔ تحقیق کار ہوان سباتے

کا کہنا تھا کہ آواکدو کے بارے میں یہ تاثر عام پایا جا تا ہے کہ یہ وزن میں تیزی سے کمی کر سکتا ہے اور اس تحقیق کا مقصد اسی عام تاثر کی تصدیق یا تردید کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق میں شامل ہونے کیلئے عمر کم از کم 25سال ہونی چاہیے اور کمر کا سائز مردوں کیلئے کم از کم 40 انچ اور خواتین کیلئے کم از کم 35انچ ہونا چاہیے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.