نوجوان لڑکی کی شادی، لیکن فوٹوگرافر پورے فنکشن میں دولہا دلہن کی بجائے کس کی تصاویر کھینچتا رہا؟ البم تیار ہوکر آئی تو دونوں کے ہوش اُڑگئے
برطانیہ میں ایک دولہا دلہن نے اپنی شادی کے لیے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں لیکن وہ شادی کے پورے فنکشن میں ایسی تصاویر بناتا رہا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ سٹیف اور 30سالہ پاﺅل انوائن نامی دولہا دلہن نے شادی کے لیے ڈیوڈ کیلکورس نامی فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کر رکھی تھی جو پوری تقریب میں دولہا دلہن کی بجائے دلہن کی خوبصورت سہیلیوں کی تصاویر بناتا رہا، اور ان میں بھی اکثر تصاویر ان خوبرولڑکیوں کے چہروں کی بجائے جسم کے دوسرے حصوں کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق کسی لڑکی نے سکرٹ پہن رکھی تھی تو ڈیوڈ نے اس کی برہنہ ٹانگوں کی تصویر بنا لی، کوئی لڑکی میز پر کچھ دیر کے لیے جھکی تو اس کی پشت سے تصویر بنا لی۔ اسی طرح ڈیوڈ نے دلہن کی سہیلیوں اور تقریب میں شریک دیگر خواتین کی ہی 96ایسی بیہودہ تصاویر بنا ڈالیں، جبکہ دولہا دلہن کی صرف 70بنائیں اور ان میں سے بھی اکثر میں جوڑے کے چہرے نظر ہی نہیں آ رہے تھے بلکہ ان میں بھی کیمرے کا فوکس دلہن کے جسم کے دیگر حصوں کی طرف تھا۔سٹیف اور پاﺅل یہ تصاویر دیکھ کر انتہائی دل گرفتہ رہ گئے اور انہوں نے ڈیوڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔