’میں سمجھتی تھی میرا فوٹوگرافر شوہر رات کو جاگ کر کمپیوٹر پر شادیوں کی تصویریں ایڈٹ کرتا ہے، لیکن جب پکڑا گیا تو پتہ چلا وہ یہ دنیا کا غیر اخلاقی ترین کام کررہا ہوتا تھا کہ۔۔۔‘
برطانیہ میں ایک خاتون کا فوٹوگرافر شوہر رات کو جاگ کر کمپیوٹر پر مصروف رہتا تھا اور خاتون سمجھتی تھی کہ وہ شادیوں کی بنائی گئی تصاویر ایڈٹ کر رہا ہے لیکن ایک روز پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ ماردیا اور ایسا انکشاف کیا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق پولیس نے اس کی
38سالہ بیوی ڈونا ونچیسٹر کو بتایا کہ اس کا شوہر راتوں کو جاگ کر اپنے پیشے سے متعلق کوئی کام نہیں کرتا تھا بلکہ زیادہ تر وقت وہ بچوں کی فحش فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرتا اور دیکھتا تھا۔ پولیس کافی دنوں سے اس کی آن لائن نگرانی کر رہی تھی اور اس روز انہوں نے چھاپہ مار کر اس کا لیپ ٹاپ اور دیگر متعلقہ اشیاءقبضے میں لے لیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزم چھاپے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا تاہم پولیس نے اس کوچند گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا اور گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو 16ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ ڈونا ونچیسٹر کا کہنا تھا کہ ”ہماری شادی کو 14سال ہو گئے تھے اور ہمارے دو بچے بھی تھے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ
میرا شوہر ایسی گھناﺅنی لت میں پڑا ہوا ہے۔ اس کے لیپ ٹاپ سے پولیس نے 527ایسی فحش ویڈیو ز برآمد کیں جن میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ان میں کئی بچے 18ماہ کی عمر کے بھی تھے۔جو کچھ اس نے کیا وہ ناقابل معافی ہے۔ مجھے بھی احساسِ ندامت ہوتا ہے کہ میں پہلے اس کی اس حرکت کو کیوں نہ بھانپ سکی۔“