پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس پیرس جا کر مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی نوجوان ایئر ہوسٹس پیرس میں مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شازیہ نامی ایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 733 پر گزشتہ روز پیرس گئی تھی جہاں وہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں پہنچی لیکن سامان رکھنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ عدنان کے ساتھ فرار ہو گئی اور اس سے متعلق پی آئی اے نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سٹیشن منیجر کی جانب سے رپورٹ بھی درج کروا دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ اس طرح ایئر ہوسٹس کا بیرون ملک جا کر فرار ہونا اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے تاہم شازیہ نے متعدد بار بیس انچار ج سے پیرس کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تاہم اس کے بعد انہوں نے بڑی سفارش کے ذریعے پیرس کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوائی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.