پی آئی اے کی وجہ سے پاکستانی خاتون کو کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا ، انتہائی شرمناک خبر آ گئی
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے کارناموں سے اب تو پوری دنیا واقف ہو چکی ہے اور اکثر ہی یہ خبر سننے کو ملتی ہے کہ کبھی فلائٹ سامان بھول آئی ہے ، کبھی مسافر ہی بھول آئی تو کبھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے ، انتظامی معاملات کے فقدان کے باعث پی آئی اے کو شدید مالی خسارے کا بھی سامنا ہے تاہم پی آئی اے کے عملے کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کے باعث کینیڈا کے ایئرپورٹ پر پاکستانی خاتون کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی کی پرواز مسلسل 12 گھنٹوں سے تاخیر کا شکار تھی جس کے باعث مساروں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا اور وہ ایئر پورٹ پر بری طرح سے پھنسے ہو ئے تھے جبکہ پی آئی اے مسافروں کوکوئی تسلی یا حتمی بات نہیں بتا
رہے تھے کہ کتنی دیر میں پرواز کے اڑنے کا امکان ہے ۔ اس شدید پریشانی کے عالم اور پی آئی اے عملے کی ہٹ دھرمی کے باعث ایک خاتون شدید پریشان ہوگئی اور غصے سے مشتعل ہو گئی جس پر اسے پولیس نے ٹورنٹو پر گرفتار کر لیاہے ۔پی آئی اے عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں ہیں بلکہ یہ ایئرلائن کی معمول کی بات ہے ۔
This is ridiculous @Official_PIA passengers stranded in #Toronoto airport due to 12 hours delay flight by #PIA and they were not responding to their Passengers. Shame on you #PIA
Female passengers was arrested because she was annoyed due to PIA staff wasn't helping her. pic.twitter.com/6vB0IER9VI— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 10, 2018