ایک تو آپ کے دور میں نقصان ہوا اور اوپر سے چیف جسٹس نے پی آئی اے نجکاری کیس میں اہم شخصیت کی کلاس لگا دی

پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم اور موجودہ مشیر مہتاب عباسی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ شجاعت عظیم کے عدالت میں کھڑے ہونے کے انداز پر چیف جسٹس نے ان کی سرزنش کردی، چیف جسٹس نے انہیں مخاطب کرکے کہا

”شجاعت عظیم آپ عدالت میں جیب سے ہاتھ باہر نکال کر کھڑے ہوں، آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے، پی آئی اے میں نقصان آپ کے دور میں ہوا ہے، کیا نیب حکام یہاں موجود ہیں، کیا یہ معاملہ نیب کو بھجوادوں؟ “۔

شجاعت عظیم نے کہا کہ وہ 2 سال مشیر ہوا بازی رہے ان کا تعلق پی آئی اے سے نہیں ہوابازی سے تھا۔ چیف جسٹس نے شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ پی آئی اے کے سابق ایم ڈیز اپنے جوابات داخل کریں اور جوابات سوچ سمجھ کر داخل کیے جائیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.