پائلٹ کو پتاچلا کہ فلائٹ میں اسکا استاد بھی سفر کررہاہے تو اس پائلٹ نے اپنے استاد کو خراج تحسین پیش
بےشک جس نے ماں باپ کے بعد اپنے استاد کی عزت کی اس نے دنیا و آخرت کمالی، یہ وہی استاد ہیں جو ہمیں لکھنا پڑھنا سکھاتے ہیں تاکہ ہم کچھ سوچنے سمجھنے اچھا بولنے کی صلاحیت رکھیں،ترکش پرواز میں پائلٹ کے اپنے استاد سے محبت اور احترام کے اظہار نے موجود سب مسافروں کو رلا دیا۔
ترکش ائیرلائنز میں یہ حیرت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ کو پتاچلا کہ اس فلائٹ میں اسکا استاد بھی سفر کررہاہے جس کی محنت تربیت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچا ہے تو اس پائلٹ نے اپنے استاد کی عزت اور احترام کیلئے ان کو ہزاروں فٹ بلندی پر موجود ہونے کے باوجود پھول پیش کئے۔
پائلٹ نے یہ پھول خود نہیں, ائیر ہوسٹس سے پیش کروائے اور خود اعلان کیا کہ یہاں میرے استاد موجود ہیں جن کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچا،بزرگ استاد اپنی پزیرائی دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور ان کے ساتھ وہاں موجود مسافر بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے،وہاں موجود خواتین وحضرات کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے تالیاں بجا کر استاد کو سلام پیش کیا۔
Turkish Airlines pilot thanks his school teacher who was on board the flight. Very moving and shows the ultimate respect to the educators who shape our lives. pic.twitter.com/loEvkLQh3m
— Ihtisham ul Haq (@iihtishamm) November 28, 2018