وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان پرجمائما خان نے ایسے تاثر کا اظہار کردیا کہ عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے زیر حراست بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ کی واپسی کے اعلان پر نہ صرف پوری دنیا نے سراہا ہے بلکہ بھارت کے اندر سے بھی اس قابل رشک اعلان پر تعریفی پیغامات سامنے آئے ۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بھی اس اعلان پر اپنے تاثر کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو امن کا پیغام دیا اور وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا ۔وزیر اعظم کی جانب سے اس اعلان پر جمائما خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیا ۔انہوں نے وزیرا عظم عمران خان کا اعلان شیئر کرتے ہوئے تالیا بجانے والا ایموجی بنا یا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو سراہا ۔

News 1551366855 3150
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.