پیر آف سیال شریف نے کس پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا، پاکستانی سیاست میں ہلچل

پیر آف سیال شریف نے این اے 90 میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز، پی پی 77 میں چو دھری اقبال، پی پی 78 میں عنصر مجید نیازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے سیاسی جانشین صاحبزادہ قاسم سیالوی نے یہ اعلان گزشتہ روز ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں ہمارا دین، اس کے بعد ملک عزیز ہے ، جماعتی اور سیاسی وابستگیاں اس کے بعد ہیں، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی ناپاک سازش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی ،ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والی جماعت کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے ، اسی لیے ہم نے

مسلم لیگ (ن) کی بھرپور مخالفت اور بڑی سوچ بچار کے بعد آخری لمحات میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ، ملک بھر میں ہمارے مریدین و عقیدت مند پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے ۔

اس موقع پر ملک عزیز الحق، عنصر مجید نیازی، چو دھری اقبال، نذیر خان نیازی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ آمد پر صاحبزادہ قاسم سیالوی کا استقبال کیا،اس موقع پر ڈاکٹر نادیہ عزیز نے حمایت کرنے پر پیر آف سیال شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناموس رسالت کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.