افغانستان میں قتل ہونیوالے ایس پی طاہرداروڈ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی
وفاقی دارلحکومت سے اغوا اور افغانستان میں قتل ہونیوالے خیبرپختونخوا کے پولیس افسر طاہرخان داوڑ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردی گئی ۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے متن میں بتایاگیاکہ طاہرداوڑ کے جسم پر کوئی گولی کا نشان نہیں تھاتاہم تشدد کے نشانات جگہ جگہ موجود تھے جبکہ ان کے بازو اور پاوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاکہ طاہرداوڑ کو کئی روز تک بھوکا پیاسا رکھاگیا جس کی وجہ سے ان کا معدہ بالکل خالی تھا، ان کی موت لاش ملنے سے چند روز پہلے ہوچکی تھی ۔