پٹرول پمپ کے ملازم کی بیٹی نے وہ کارنامہ سرانجام د ے ڈالا کہ بنگلوں اور محلوں میں رہنے والی امیرزادیاں بھی دیکھتی رہ گئیں

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنز پر لڑکیاں بازی لے گئی۔ کشف ثناء اللہ 1062 نمبر لے کر پہلی، سجل طارق 1058 نمبر کیساتھ دوسری اور کشف علی 1053 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسمائیل نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ تقریب میں کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل اور سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس سمیت دیگر نے شرکت کی۔پوزیشن ہولڈز طلبا کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر، بیوروکریٹ بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔ جبکہ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ کشف ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ ان کے والد نجی پٹرول پمپ پر کیشئر کی نوکری کرتے ہیں ۔ جبکہ ان کے والدین کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں ، کشف کا کہنا ہے کہ پڑھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں ۔ واضح رہے کہ پری میڈیکل گروپ گرلز میں کشف ثناء اللہ 1062 نمبروں کے ساتھ

پہلی، سجل طارق 1058 نمبروں کے ساتھ دوسری اور کشف علی 1053نمبروں کےساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ بوائز میں حسنین مشتاق 1045 نمبر لیکر پہلی، حمزہ احمداور حمید ارشد 1044 نمبر لیکر دوسری اورمحمد زین 1042 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پررہے۔پری انجینئرنگ بوائز میں اسامہ عقیل کی 1051 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد حارث اور شیرازاحمد 1049 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد اسامہ 1048 نمبر لے کر تیسری پوزیشن ۔ پری انجینئرنگ گرلز گروپ میں ثناء ساجد نے 1034 نمبر کے ساتھ پہلی،

حریم رضا نے 1032 نمبر کیساتھ دوسری اور عروج عرفان نے 1030 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس بوائز محمد ثاقب 1029 نمبر لے کر پہلی، محمد عمر 1027 دوسری اور محمد عمیر ملک 1016 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن جبکہ جنرل سائنس گرلز گروپ میں فاطمہ شفقت 1028نمبر لے کر پہلی، فاطمہ سلیم 1010 نمبر کیساتھ دوسری اور زینب ناز بٹ 1008 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔کامرس بوائز گروپ میں میاں فرقان 1005 نمبر لے کر پہلی، محمد سیف 997 نمبر لے کر دوسری اور مبین احسن 990

نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن اور کامرس گرلز گروپ میں جویریہ خان 1009نمبر لے کر پہلی، لائبہ بابراور آصف نے 999 نمبر لے کر دوسری، ثمرہ الطاف نے 997 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح آرٹس بوائز گروپ مین عثمان غنی نے 954 نمبر لے کر پہلی، غلام مصطفی نے 950 کیساتھ دوسری، تیمور رضا 948 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشنحاصل کی ۔آرٹس گرلزاقراء یسین 1015 پہلی ، طیبہ ڈار 993 دوسری، عظمہ وارث 988 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔ انٹرمیڈیٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل

کرنے والی طالبہ کشف ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سب انکے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے اور وہ مستقل میں صحت کے شعبہ کو منتخب کرکے ڈاکٹر بنا چاہتی ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ٹوٹل تیس پوزیشنز میں سے اٹھارہ پوزیشنز پنجاب کالج، سات جی سی یونیورسٹی، ایک کنیئرڈ کالج ،ایک سٹارڈگری کالج اور ایک پرائیوٹ سکول کے طالبعلم نے حاصل کیں۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.