شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے یہاں بیٹے کی پیدائش
برطانیہ میں شہزادی میگھن مارکل نے خوبصورت اور صحت مند بیٹے کو جنم دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےمطابق شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، شاہی جوڑا اپنے گھر پہلی اولاد کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہے جب کہ شاہی محل بھی مبارکباد سے گونج اٹھا۔
شہزادہ ہیری کے نولومود بیٹے تخت شاہی کے ساتویں امیدوار ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ نومولود کو شاہی اعزاز سے نوازا جائے گا یا شاہی حیثیت سے محروم کردیا جائے گا۔ جیسا کہ شاہی خاندان کے تین ارکان کو پسند کی شادی کی وجہ سے شاہی حیثیت ترک کرنا پڑی تھی۔
واضح رہے کہ 34 سالہ شہزادہ ہیری نے 37 سالہ امریکی ماڈل میگھن مارکل سے گزشتہ برس پسند کی شادی کی تھی تاہم اس فیصلے پر انہیں ملکہ برطانیہ کی ناراضی کا بھی سامنا تھا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شادی سے قبل ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے خطابات دیے گئے تھے۔
Her Royal Highness The Duchess of Sussex was safely delivered of a son at 0526hrs.
The baby weighs 7lbs 3oz and The Duke of Sussex was present for the birth.
Read the full announcement here: https://t.co/RCUFjQG8pe— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2019