پروفیسرحسن عسکری نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر

الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نگراں وزیر اعلی پنجاب مقررکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سرداررضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں باہمی مشاورت سے پروفیسرحسن عسکری کونگراں وزیر اعلی پنجاب مقررکردیا۔

پروفیسرحسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیاسے پی ایچ ڈی کیا اورپروفیسر حسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

اس سے قبل حکومت کی جانب ایڈمرل ذکا اللہ، جسٹس (ر) سائرعلی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اورایازامیرکے نام تجویز کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.