پروفیسر جاوید کی دوران قید افسوسناک ہلا کت ،نیب بھی میدان میں آگیا
سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس میں قید پروفیسر میاں جاوید کی ہلاکت پر نیب بھی میدان میں آگیا ۔
نجی نیوز چینل ’’دنیا نیوز‘‘کے مطابق وضاحتی بیان میں نیب نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے میاں جاوید کی موت نیب کی حراست میں نہیں ہوئی بلکہ وہ لاہور جیل میں قیدتھے ۔نیب حکام نے کہا کہ احتساب عدالت نے 2ماہ قبل میاں جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا ۔دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر
محمد جاویدکو میڈیکل چیک اپ کے بعد دوا دے دی تھی، پروفیسرجاوید ہسپتال سے جیل کی بیرک میں پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔یہاں یہ امر قابل افسوس ہے کہ کیمپ جیل انتظامیہ کی جانب سے موت کے بعد بھی پروفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑیاں نہیں اتاری گئیں اور ان کی لاش زنجیروں سمیت تصویر سوشل میڈ یا پر وائر ل ہو گئی۔