اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہو رقلندرز میں سے کون سی 2 ٹیمیں کس طرح پلے آف مرحلے میں جائیں گی؟ دلچسپ صورتحال جانئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر اب انتہائی دلچسپ صورتحال ہے کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے اور اب تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے تین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پہلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے دلچسپ مقابلہ ہوگا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے جس میں فتح ملی تو 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کیلئے میں جگہ بھی مل جائے گی البتہ پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن کا فیصلہ کراچی کنگز کے میچوں کے بعد ہو گا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کو اگر پلے آف کی دوڑ میں رہنا ہے تو ملتان سلطانز سے آخری میچ جیتنا ہو گا اور اس کیساتھ یہ دعا بھی کرنا ہو گی کہ کراچی کنگز اپنے اگلے دونوں میچ ہار جائے تاکہ چوتھی پوزیشن کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہو سکے لیکن اگر اسلام آباد کی ٹیم ہارتی ہے تو پھر لاہور قلندرز کے پلے آف میں پہنچنے کی امید روشن ہو جائے گی، مگر پلے آف میں نشست پکی کرنے کیلئے اسے دونوں میچز جیتنے پڑیں گے، تاکہ 10 پوائنٹس کے ساتھ جگہ پکی کی جائے۔

لاہو قلندرز کی ٹیم ملتان سے میچ جیت گئی تو اس پوائنٹس 8 ہو جائیں گے اور اگلا میچ ہار گئی تو اس کے پوائنٹس 8 ہی رہیں گے جس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور اس کے درمیان چوتھی پوزیشن کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا اور اگر اس صورتحال میں کراچی کنگز ایک بھی میچ جیت گئی تو وہ تیسری پوزیشن پر چلی جائے گی، لیکن اگر کراچی کنگز دونوں میچ ہار جاتی ہے تو تینوں ٹیموں میں سے جس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگا وہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.