پی ایس ایل میں باﺅلنگ کے معیار کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اے بی ڈویلئیرز نے حیران کن جواب دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈویلیئرز نے پی ایس ایل میں باﺅلنگ کو دیگر ٹورنامنٹ جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ایسی ہی ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یہ فرق محسوس ہوا کہ پی ایس ایل میں بہتر باﺅلرز، سپنرز اور فاسٹ باﺅلرز ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہاں، آئی پی ایل اور میزاسی لیگ سمیت تمام لیگز میں ہی باﺅلنگ بہت اچھی تھی۔ اس کا انحصار اس پر بھی کرتا ہے کہ آپ کہاں اور کن وکٹس پر کھیل رہے ہیں مگر پی ایس ایل میں چند بہت اچھی ٹیمز ہیں جن کی باﺅلنگ بھی اچھی ہے اور کبھی کبھار چیلنجنگ بھی ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کھیلا ہے کرکٹ ایسی ہی ہوتی ہے اور آپ کو ہمیشہ رنز بنانے کی خاطر مقابلے کیلئے تیار ہونا چاہئے تاکہ آپ اپنی ٹیم کیلئے گیم جیت سکیں، میرے خیال میں یہاں شاندار کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.