تحریک انصاف اپنی ٹویٹ پر شرمندہ، نواز شریف کے بارے میں کون سی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

پاکستان کی حکومتی جماعت تحریک انصاف اپنے یوٹرنز کے باعث خاصی شہرت رکھتی ہے۔ اس کے عہدیدار آج ایک بیان دیتے ہیں تو عین اگلے ہی دن اس کے بالکل برعکس بات کر رہے ہوتے ہیں۔ ان دنوں پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا بہت چرچا ہے۔ تحریک انصاف جو آئی ایم ایف سے قرض لینے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی خاصی درگت بنایا کرتی تھی، اب خود آئی ایم ایف کا دریوزہ گر بننے پر شاید خفت محسوس کر رہی ہے اور ماضی میں اس حوالے سے ن لیگ کے خلاف کی جانے والی ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کر رہی ہے۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے 7اکتوبر 2015ءکو ایک ٹویٹ کی گئی تھی جس میں میاں نواز شریف کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ”ہمارا وزیراعظم آئی ایم ایف سے بھکاریوں کی طرف بھیک مانگتا ہے۔“اب جب تحریک انصاف کی حکومت خود کشکول اٹھا کر آئی ایم ایف کے در پر جا بیٹھی ہے تو پی ٹی آئی لاہورنے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ سے یہ ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔

News 1539337734 8869
News 1539337734 1925

Leave A Reply

Your email address will not be published.