تحریک انصاف حکومت چلانے کے لیے رقم کہاں سے لے گی؟ جہانگیر ترین نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ابتداء سے ہی شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس پر قابو پانے کے لیے کچھ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے جو اس کے انتخابی منشور سے متصادم ہوں گے۔ اس پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ان مالی مشکلات پر قابوپانے کے لیے کہاں سے رقم حاصل کرے گی؟ اب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماء

جہانگیر ترین نے حیران کن اعلان کر دیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آتے ہی کسی عالمی مالیاتی ادارے سے آئی ایم ایف وغیرہ سے قرض حاصل کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ ملک کے کم ہوتے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کیا جا سکے۔ ملک کو اس وقت ایک اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور ہماری حکومت اس بحران کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق سے گفتگو میں کیا۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ’’تحریک انصاف ٹیکس پالیسی کو بہتر بنائے گی جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ ملک میں نئے انڈسٹریل یونٹس قائم کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے تمام خود مختار اور نیم مختار اداروں کی از سرنو تشکیل کی جائے گی اور ایسے عالمی معیار کے ٹیکنوکریٹ بھرتی کیے جائیں گے جو ان اداروں کو نقصان سے نکال کر منافع کی طرف لے کر

جائیں۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے مقامی فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کے لیے پاکستان فرنیچر کونسل کے کردار کو سراہا اور فرنیچر کے شعبہ کی ترقی کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں فرنیچر کے شعبہ کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی، اگر مقامی مینوفیکچررز کو مطلوبہ تعاون اور بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی میں مدد دی جائے تو یہ صنعت ملکی معیشت میں کردار ادا کر سکے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.