تحریک انصاف کی حکو مت آتے ہی انڈوں پر کیا لکھنا ضروری قرار دے دیا گیا؟ جانئے

گھریلو صارفین کو ایکسپائری ڈیٹ کے اندراج کے بغیر انڈوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا اورانڈوں کا صاف ستھرا ہونا لازم ہے۔پی ایف اے حکام نے عوام کو ہدایت کی کہ کسی بھی جگہ بغیر ایکسپائری انڈے بکنے کی صورت میں صارفین فورا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500 پر اطلاع دیںتاکہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فوراًکارروائی کی جاسکے۔اس کے

ساتھ ساتھ پی ایف اے نے ہیچریوں کو خراب ہو جانے والے تمام انڈوں کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ قومی خبر ایجنسی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے انڈوں کی پیدوار اور خراب انڈوں کی تلفی کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی سخت ہدایات جاری کردیں خبردار کیاکہ کسی بھی ہیچری نے خراب انڈے مارکیٹ میں فروخت کیے تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.