قانون کا بول بالا ۔۔پی ٹی آئی حکومت نے ناممکن کو ممکن کردکھایا! ملک ریاض کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟ جان کر پاکستانیوں کو بڑا حیرت کا جھٹکا لگے گا

قانون کا بول بالا ۔۔پی ٹی آئی حکومت نے ناممکن کو ممکن کردکھایا! ملک ریاض کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟ جان کر پاکستانیوں کو بڑا حیرت کا جھٹکا لگے گا ۔۔ ملک بھر میں تجاوازت کے خلاف آپریشن جاری ہے۔پاکستان بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک اربوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔ اسی متعلق معروف صحافی ثناء بچا نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ بحریہ انکلیو زو اور اسکے آس پاس کے کمرشل ایریاز پر سی ڈی اے نے ٹیک اوور کر لیا – ملک ریاض کے قبضہ مافیا سے 33ہزار کنال زمین اب تک

واگزار کروائی جا چکی ہے – ویل ڈن شہریار آفریدی۔ لیکن ہمارا لفافہ الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا اربوں روپے مالیت کی زمین کی ریکوری پر خاموش ہے۔ثناء بچا نے کہا کہ میں بلکل اسی طرح سے پوسٹ کر رہی ہوں جیسے مجھے یہ پیغام ملا۔خیال رہے پنجاب حکومت نے 2 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کررکھا ہے ۔ اس آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں کنال قیمتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔ اس آپریشن کی زد میں اب تک منشا بم اور افضل کھوکھر جیسی تگڑی شخصیات آچکی ہیں۔ بحریہ ٹاون لاہور بھی تجاوازت کے خلاف آپریشن کی زد میں آ یا،ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاون

میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔جس کے نتیجے میں بحریہ ٹاون کی مرکزی جامعہ مسجد کے بالکل پاس متعدد پلازوں اور گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ یہ تمام جگہ حکومت کی ملکیت تھی تاہم ملک ریاض پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے حکومتی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ جامع مسجد کے قریب 73 گھروں کو مسمار کیا جائے گا۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ اور رنگ روڈ اتھارٹی کی تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے رنگ روڑ اتھارٹی کی جگہ بحریہ ٹاؤن سے واگزار کرنے کا آپریشن شروع کر دیا. یاد رہے کہ 2 اکتوبر سے پنجاب بھر

میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے آپریشن کے حوالے سے ایک ہفتہ قبل سینئیر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر صوبائی سیکرٹری صاحبان اور صوبے بھر کے ضلعی انتظامی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سینئر وزیر نے تمام ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.