یہ ہے جمہوریت یہ ہے سیاست ۔۔۔۔ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے شاندار مثال قائم کر دی ، پی ٹی آئی کو غنڈوں اور سڑک چھاپ لوگوں کی جماعت کہنے والوں کی بولتی بند ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ دونوں پارٹیاں معاملات کو زیادہ خراب نہیں کریں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ

بیس حلقوں کے نتائج رکے ہوئے ہیں۔ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہیں کہ دونوں پارٹیاں بڑی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور معاملات کو زیادہ خراب نہیں کریں گی۔عمران خان نےکہا ہے کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کرے گی تو اپوزیشن پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کر سکتی۔ پارٹی ممبران کو ایک صحتمند بحث کے لئے تربیت دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاہے کہ اہم عہدوں کے لئے فیصلے وہ خود کریں گے۔اہم عہدوں پر کون کون فائز ہوگا 11اگست تک فائنل

ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم عہدوں کیلئے لوگ لابنگ کرتے ہیں اور پارٹی میں بھی سیاست بھی ہوتی ہے لیکن عمران خان نے کہا دیاہے کہ لابنگ کی ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابقلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعثمان ڈار کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عثمان ڈار کی درخواست پر این اے 73 میں کامیاب ہونے والے خواجہ آصف کی کامیابی کا

نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف کو نوٹس بھی جاری کئے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے عثمان ڈار نے اسے قانون اور حق کی فتح کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”اللہ الحق ہے، میرے حلقے میں تقریباً ساڑھے سات ہزار ووٹ مسترد ہوئے جو کہ غیر معمولی عمل ہے۔ یاد رہے کہ این اے 73 سیالکوٹ میں غیر قانونی روئیے پر ایک ریٹرننگ افسر گرفتار بھی ہو چکا ہے۔ دوبارہ گنتی قانونی حق ہے اور انشاءاللہ حق کی فتح ہو گی۔“واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی

اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کوشکست دی تھی۔ عثمان ڈار نے دوبارہ گنتی کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسرنے فارم 45پولنگ ایجنٹس کوفراہم نہیں کیا،خواجہ آصف سے صرف 1406 ووٹوں سے شکست ہوئی،اس لئے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دیا جائے۔ (ش۔ز۔م)

Source

Comments are closed.