تحریک انصاف کی حکومت نے قرض لینے میں ن لیگ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراءن لیگ کو سابقہ دور حکومت میں قرض لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی نے قرض لینے کے ن لیگی ریکارڈ بھی صرف اڑھائی ماہ میں توڑ ڈالے ہیں ۔
نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق حکومت نے سٹیٹ بینک کو بھی آئی ایم ایف اور سعودی عرب سمجھ لیاہے اور قومی بینک سے دس ہفتوں میں تقریبا 28 کھرب روپے کا قرض لے لیاہے اور حکومت نے ن لیگی حکومت کی جانب سے ایک سال میں لیے گئے قرضے کا بھی ریکارڈ توڑ دیاہے ۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے سٹیٹ بینک اکتوبر کے تیسرے ہفتے کے دوران 487 ارب روپے کا نیاقرض لیا جس کے بعدپی ٹی آئی کی طرف سے سٹیٹ بینک سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 27 کھرب 82 ارب روپے سے تجاوز کر گیا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔قرضے سے 433 ارب 2 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کو قرض واپس کرنے میں خرچہ ہو گئے ۔
ماضی میں اسد عمر حکومت کو سٹیٹ بینک سے قرض لینے پر سخت تنقیدکا نشانہ بنا تے رہے ہیں لیکن اپنی حکومت آئی ہے تو انہوں نے اڑھائی ماہ کے دوران مرکزی بینک سے سابقہ حکومت کے ایک سال کے قرض سے بھی 124 فیصد زیادہ قرض لے لیاہے ۔