سینیٹر مشاہداللہ اور فواد چوہدری کے مابین جنگ پی ٹی آئی حکومت نے اب تک کا سب سے شرمناک قدم اٹھالیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان کی لفظی جنگ کی لپیٹ میں رشتے دار بھی آگئے ہیں۔ حکومت نے مشاہداللہ خان کے بھائی ساجداللہ خان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

سینیٹر مشاہداللہ خان کے بھائی ساجداللہ خان لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات تھے تاہم بدھ کو انہیں اپنا عہدہ چھوڑ کر فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔ ساجداللہ خان کو نہ تو کوئی نوٹس دیا گیا اور نہ ہی ان کا متبادل بھجوایا گیا جس کے باعث پی آئی اے کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر آپریشنز میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ساجداللہ خان نے حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اچانک حکم نامے پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی افسر کا ٹرانسفر ہوتا ہے تو اس سے پہلے 2 مہینے کا وقت دیا جاتا ہے تاکہ نیا افسر جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے ۔ ساجداللہ خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجھے تو اتنا ٹائم بھی نہیں دیا گیا کہ اپنے مالک مکان کو ہی نوٹس دے سکوں اور اپنا سامان پیک کرسکوں، شاید مجھے مشاہداللہ خان کا بھائی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.