تحریک انصاف کا لاہور جلسہ کون رہنما مفت میں صف اول میں جگہ بنانے کی کوشش کرتا رہا

تحریک انصاف لاہور کے اہم ترین رہنماﺅں نے مینار پاکستان گراونڈ میں ہونیوالے جلسہ کیلئے پھوٹی کوڑی بھی پارٹی فنڈ میں جمع نہیں کروائی جبکہ یہ رہنما جلسہ میں صف اول میں بیٹھنے کیلئے سب سے آگے تھے اور اب وہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے بھی عمران خان پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ متعدد رہنماﺅں نے اپنے حلقہ کے مالدار سپورٹرز سے جلسہ کیلئے فنڈز حاصل

کرکے اپنے نام سے جمع کروا کر ”کارروائی“ ڈالی تھی ، عمران خان نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے پارٹی فنڈز فراہم نہ کرنے اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے نمایاں کام نہ کرنیوالے رہنماﺅں کا نوٹس لے لیا ہے .

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق 29اپریل کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے بڑے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے عمران خان نے پالیسی جاری کی تھی کہ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے افراد کم سے کم 4 لاکھ جبکہ صوبائی ٹکٹ کے درخواست گزار 2لاکھ روپے پارٹی فنڈ دینگے اور ملک بھی میں پارٹی کے صاحب حیثیت رہنماﺅں کو خصوصی طور پر زیادہ فنڈز دینے کو کہا تھا ، یہ امراہم ہے کہ عمران خان اس جلسہ کے کامیاب انعقاد کیلئے بہت جذباتی تھے اور وہ اسے ہر لحاظ سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع بنانا چاہتے تھے جس کیلئے انہوں نے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو خصوصی ٹاسک دیا تھا جنہوں نے اسے کپتان کی توقعات کے مطابق پورا کیا تاہم جلسہ کے انعقاد کے بعد پارٹی قیادت

کو موصول ہونیوالی تفصیلات کے بعد لاہور کے بعض اہم رہنماﺅں کی جانب سے جلسہ کیلئے فنڈنگ نہ دینے اور عملی و نمایاں طور پر جلسہ کیلئے کام نہ کرنے کے شواہد نے عمران خان کو ناراض کیا ہے ، تحریک انصاف (اربن) لاہور کے سابق صدر ولید اقبال اور سیکرٹری حماد اظہر انک قریبی نعیم الحق ، شیخ امتیاز نے کوئی پیسہ نہیں دیا ، حامد خان نے بھی پارٹی فنڈ نہیں دیا جبکہ سابق گورنر او موجودہ سینیٹر چوہدری سرور نے صرف وہی 2لاکھ روپے فنڈ جمع کروایا جو کہ صوبائی ٹکٹ کے درخواست گزاروں کیلئے ”اسٹینڈرڈ فنڈ“ مقرر ہوا تھا ، این اے 131کے ذیلی صوبائی حلقہ سے ٹکٹ کیلئے درخواست گزار اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ فرحت عباس نے بھی جلسہ کیلئے ایک روپیہ بھی پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا ، این اے 127 سے ٹکٹ کے امیدواروں میاں حامد معراج نے بھی پارٹی فنڈ نہیں دیا۔

لاہور کے جن رہنماﺅں اور ٹکٹ درخواست گزاروں نے مقررکردہ کم سے کم فنڈ سے بڑھ کر جلسہ میں مالی معاونت کی ان میں سب سے زیادہ فنڈز خو دصدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے جمع کروایا ، بیگم نیلم اشرف نے 20لاکھ روپے ، میاں جاوید علی نے 12لاکھ روپے ، سارہ احمد نے 10 لاکھ ، ثانیہ کامران نے 10 لاکھ ، مسرت چیمہ نے 10 لاکھ روپے جبکہ قصور سے بیگم مسعود بھٹی نے 25لاکھ روپے دیئے ، ملک سرفراز کھوکھر نے بھی 5لاکھ روپے دیئے ، این اے 132کے رہنماﺅں کی جانب سے جلسہ کیلئے پارٹی فنڈ دینے بارے دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی

، پہلے یہ اطلاع مشہور ہوئی کہ چوہدری یوسف آف لدھڑ نے جلسہ کیلئے منشاءسندھو کو 25لاکھ روپے فراہم کیے ہیں جس کی تردید چوہدری یوف آف لدھڑ نے گزشتہ روز ”ایکسپریس “ سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہ انہوں نے جلسہ کیلئے کوئی فنڈ نہیں دیا ، بعد ازاں پارٹی میں باپ چلی کہ چوہدری یوسف آف بدو کی نے 25لاکھ روپے دیئے ہیں لیکن تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ 8 لاکھ روپے فنڈ آیا ہے ۔

رابطے کرنے پر اسی حلقہ کی معروف شخصیت اور پی ٹی آئی رہنمامیاں مقصد عالم نے بتایا کہ انہوں نے جلسہ کیلئے 20 لاکھ روپے فنڈ دیا ہے اور یہ چیک انہوں نے اپنے گھر میں منعقد کارنر میٹنگ میں منشاءسندھو کو دیا تھا ، میاںمنشاءسندھو کے مطابق انہوں نے بھی پارٹی فنڈ میں 20 لاکھ روپے دیئے ہیں ، مزید برآں این اے 128 کے امیدوار اعجاز ڈیال نے 10لاکھ روپے ،پی پی 162سے علی امتیاز وڑائچ نے بھی 10لاکھ روپے جبکہ خال ایڈووکیٹ اور ندیم عباس بارانے 5,5لاکھ روپے فنڈ دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کیلئے سنٹرل پنجاب میں سب سے زیادہ درخواستیں لاہور میں داخل کی گئی ہیں جن کی تعداد 280سے زائد ہے اور ان میں سے اکثریت نے قومی و صوبائی سطح پرمقرر کردہ فنڈ جمع کروایا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.