اسے کہتے ہیں تبدیلی۔۔ تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی کتنے لاکھ لوکھوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروا دیا؟ پاکستانیوں کے دل خوش کر دینے والے اعداد و شمار جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں برس 10اکتوبر تک چار لاکھ 82 ہزار 275ٹیکس گوشوارے جمع کیے ، ٹیکس گوشواروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 55فیصد اضافہ ہے ، گزشتہ برس اس عرصے کے دوران تین لاکھ بارہ ہزار 67 ٹیکس گوشوار ے جمع کیے گئے تھے
اس طرح رواں ٹیکس سال ایک لاکھ 70ہزار208زائد ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ،ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشواروں کے جمع کروانے میں اضافہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور ایف بی آر کے ای فائلنگ نظام میں بہتری کے باعث اضافہ ہوا ۔