چوبیس گھنٹے کے اندر تحریک انصاف کے اس رہنما کو گرفتار کر لو چیف جسٹس نے تہلکہ خیز حکم دے دیا

چیف جسٹس پاکستان نے پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی ہوائی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے اورمقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں۔

دوران سماعت آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم عباس نے متعلقہ ایس ایچ اواورپولیس کانسٹیبلزپرتشددکیا،نومنتخب ایم پی اے کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے جلدگرفتارکرلیاجائےگا۔

چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی کو 24 گھنٹے میں پی ٹی آئی رہنماندیم عباس کی گرفتاری کاحکم دے دیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے،مقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جنہیں قانون کی عزت نہیں کرنی آتی انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.