پی ٹی آئی کا امپائر کون ،عمران خان نے بھری اسمبلی میں بتا دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے دھرنا صرف 4حلقے کھولنے کے لئے دیا تھا۔ہم صاف اور شفاف الیکشن کے لئے آج بھی کھڑے ہیں،کہا جاتا ہے پی ٹی آئی امپائر کی بات کرتی ہے ، ہم صرف اللہ پر یقین رکھتے ہیںاور صرف اسے ہی نیوٹرل امپائر مانتے ہیں۔فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام کے موقع پر عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے صرف عوام کے حق کی بات کی،کیا منی لانڈرنگ کا دفاع کرنے والوں کا ضمیر مطمئن ہے؟کیا عوامی نمائندے سے پوچھنا غلط ہے کہ تمہارے پاس پیسہ کہاں سے آیا اور کہاں خرچ کیا؟عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم نے صرف 4حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور دھرنا دیا تھا،ہم آج بھی صاف و شفاف الیکشن کے لئے کھڑے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پی ٹی آئی والے امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں،آج اسمبلی میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم صرف اللہ پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کو امپائر مانتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.