تحر یک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر بڑی شخصیت کی خو د کشی کر نے کی کو شش ، پر ویز خٹک کی بھی دوڑیں لگ گئیں

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان کو پی پی کا ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ٹائیگر کی خودسوزی کی کوشش، حلقہ بھر میں کارکنان، سپورٹرز اور سیاسی حلقوں کا سخت احتجاج،، فیصلہ پر نظر ثانی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے چار سابق امیدواران وائس چیئرمین نے بنیادی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی دیدی ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے پورے چھچھ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی قیادت سے چنگیز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا، بیرون ممالک سے بھی حلقہ عوام کا چنگیز خان سے اظہار یکجہتی، حضرو شہر کے احتجاج میں

مسلم لیگی جنرل کونسلر ملک اجمل نے بھی چنگیز خان کی حمایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 2کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے چنگیز خان جو کہ پرویز خٹک کے کزن بھی ہیں کو ٹکٹ نہ دینے کو علاقہ عوام نے سخت حیرت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حضرو شہر اور مختلف یونین کونسلوں میں احتجاجی مظاہرے اور چنگیز خان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے اجتماعات ہوئے ، فوارہ چوک حضرو میں پی ٹی آئی کارکن نے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے

پرخود پر پیٹرول چھڑک لیا اور آگ لگانے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے پکڑ کر بچا لیاجبکہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چارامیدواران وائس چیئرمین نے بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ، چنگیز خان کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ان سے مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر بزرگ سیاسی رہنما حاجی اجمل خان نے بھی ان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے بھی چھاچھیوں نے پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چنگیز خان کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.