تحریک انصاف کا وفد چین روانہ، کس کس کو ساتھ لے گئے ؟ میرٹ کی دھجیاں اڑ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کا بیس رکنی وفد دورہ چین کیلئے روانہ ہو گیا ہے تاہم روانگی کے وقت بنائی گئی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں نعیم الحق کا ذاتی ملازم بھی نظر ا ٓر ہارہے ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد تو روانہ ہو گیاہے لیکن میرٹ کی دھجیاںاڑا دی گئیں کیونکہ پارٹی فنڈ پر ذاتی دوستوں اور ملازموں کو بھی بیرون ملک کے دورے کروانے کا رواج پی ٹی آئی نے شروع کر دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی بیس رکنی وفد میں شامل ہیں

تاہم ان کے ساتھ ان کا ذاتی ملازم عدیل مرزا بھی وفد میں شامل ہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ عدیل مرزا کے پاس پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے اور وہ تنخواہ بھی پارٹی فنڈ سے لے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدیل مرزا پارٹی کے سپورٹس ونگ سے وابستہ ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چین روانہ ہونے والے پارٹی وفد کی قیادت مرکز ی سیکریٹری جنرل ارشد داد کر رہے ہیں ، وفد چین میں سات روز تک قیام کرے گا جہاں تحریک انصاف کے رہنما اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ددرمیان ملاقاتیں ہوں گی ۔ وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا اور ارشد داد کثیرالمالک مندوبین کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.