تحریک انصاف کشمیرکے حوالے سے پاکستانیوں کو کیا سرپرائز دینے والی ہے ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مستقبل میں کشمیر کے مسئلہ پر عاملی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی ،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

رہنما سینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکرےگی ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کاعمل عالمی برادری کےلئے چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،لیکن کشمیرپربات چیت ہوگی،چیئرمین عمران خان بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اس لئے انہوں نے وکٹری سپیچ میں کہا تھا کہ بھارت ہماری طرف ایک قد م بڑھائے تو ہم ان کی جانب دو قدم بڑھائیں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں اسکول نذرآتش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جب کہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔دیامر میں چلاس کی تحصیل تانگیر میں فورسز کی جانب سے اسکولوں کو نذرآتش کرنے کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جب کہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے،

جو علاقے میں کمانڈر شفیق کے نام سے مشہور تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔چلاس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور اب تک 31 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس آپریشن پر دہشت گردوں کے ہمدرد مقامی شرپسند مشتعل ہوگئے ہیں اور تھانے پر دھاوا بول دیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس تھانے کا محاصرہ ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ شرپسندوں نے تانگیر دیامر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردی ہیں اور مورچے سنبھال لئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایک طرح کی جنگی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ (ش۔ز۔م)

Source

Comments are closed.