وزارتوں کیلئے پی ٹی آئی کے ممکنہ امید واروں کے نام سامنے آگئے

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے پاس وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہونے کے امکان ہیں ۔ جس کے بعد اب پارٹی میں وزرائے اعلیٰ اور اہم وزارتوں کے امیدوار بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان اب وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نظریں وفاقی وزارت

داخلہ پر ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی خواہشمند ہیں جبکہ اسد عمر کو عمران خان پہلے ہی وزیر خزانہ نامزد کر چکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.