تحریک انصاف کی جیت کے بعد عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی ، صاحبزادی نے ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ پورے ملک کا سرفخر سے بلند ہوگیا

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف نام عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور پہلی پاکستانی خاتون ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطاء نے باعث فخر کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہالی وڈ میں مشن امپاسیبل سلسلے کی نئی فلم پر کام کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میانوالی کے لیجنڈری گلوکار کی صاحبزادی لاریب عطاء نے کم عمری سے ہی ہالی وڈ میں اپنی کامیابیوں سے اپنے والد کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔19برس کی عمر سے کئی مشکل مرحلے طے کرتے ہوئے لاریب کو ہالی وڈ میں انٹری دینے والی پاکستان کی پہلی کمسن خاتون ویژول آرٹسٹ کے طور پر شہرت حاصل ہے۔

2006ء سے اب تک لاریب کئی مشہور اشتہارات اور ٹیلی وژن سیریز پر اپنے فن کا جوہر دکھانے کے علاوہ گوڈزیلا اور ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ کی ٹیم کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔ایک وی ایف ایکس (VFX) آرٹسٹ کے طور پر ٹام کروز کی مشہور زمانہ ہالی وڈ سیریز مشن امپاسیبل کے لیے کام کرنا لاریب کی قابلیت کو اجاگر کرتا ایک اور اعزاز ہے۔

ہالی وڈ کی مہنگی اور مشہورترین فرینچائز میں شمار کی جانے والی سیریز کی تازہ ترین پیشکش مشن امپاسیبل فال آؤٹ کی وفژول ایفیکٹ ٹیم کا حصہ بننا لاریب عطا کے فنی کیریئر کا ایک اور چونکا دینے والا باعث فخر معرکہ ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.