تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف بلند ترین سطح پر ۔۔۔۔۔ (ن) لیگ اور (ق) کے کن کن رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی؟
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی 2 مضبوط ترین وکٹیں وکٹ گرا دی ہیں جبکہ ق لیگ کے مرکزی
رہنماء نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال ورک نے آج عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اورعمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی میں آمد پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری
جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔بلال ورک نے کہا کہ عمران خان کرپشن سے نجات کیلئے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔ دوسری جانب آج کے ہی دن ن لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے ۔
لیگ ن کے رہنما ناصرموسیٰ زئی نے اے این پی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور اے این پی کی قیادت سے 3روزکاوقت مانگاتھا۔ن لیگ کے رہنماناصرموسیٰ زئی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان اورارباب عامرکی موجودگی میں عمران خان سے ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ جبکہ ق لیگ کے مرکزی رہنماء اور سابق
اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیر الدین نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور کپتان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ ارباب عامر مسلم لیگ ن
کی جانب سے خیبر پختونخوا سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور چوہدری ظہرالدین ق لیگ کے مرکزی رہنماء تصور کیے جاتے جو کہ اب ق لیگ کی کشتی کو چھوڑ کر تحریک انصاف کی کشتی میں شامل ہوگئے ہیں۔