کن کن امیدواروں سے ٹکٹس واپس لیے جائینگے ، کپتان کے اعلان نے کھلبلی مچادی ، بڑی خبر آگئی
قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے چند حلقوں میں امیدواروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔پنجاب میں قومی و صوبائی ا سمبلی کے دس امیدوار تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔جب کہ پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جا سکتی ہے۔تحریک انصا ف کے ذرائع نے اعلی پارٹی قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نظر ثانی کمیٹی کی رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔پارٹی چئیرمین آج تبدیلی
امیدواروں کے حوالے سے فہرست کو حتمی شکل دینے کے بعد میانوالی جائیں گے۔جہاں وہ اپنی الیکشن مہم کے پہلے جلسے سے خطاب کریں گے،پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خواتین مخصوص نشستوں میں تبدیلی کے قانونی پہلو کو بابر اعوان دیکھ رہے ہیں۔لیکن خواتین کی مخصوص نشستوں میں تبدیلی ممکن نہیں۔سکندر بوسن نے ابھی تک پارٹی جوائن نہیں کی۔اور پارٹی میں ان کے سفارشی ایک اعلی لیڈر کو زمینی حقائق اور پارٹی کی طرف سے کرائے گئے پاپولر امیدوار سروے
کے بعد اڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔یاد رہے کہ پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف میں شدید اختلافات دیکھنے کو ملے تھے۔۔پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کو اہمیت دینے کی بجائے
الیکٹیبلز کو اہمیت دی کو کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔۔جب کہ پارٹی کارکنان نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ مشکل وقت میں عمران خان کے
ساتھ کھڑے رہے۔اس حوالے سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر دھرنہ بھی دیا گیا تھا۔جب کہ عمران خان کا بنی گالا آئے کارکنوں سے پارٹی ٹکٹوں پر تحفظات سے متعلق اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے بورڈ کے ساتھ بیٹھ کے انصاف اور دیانتداری سے جو فیصلہ کروں گا چاہے جتنی بھی پبلک آ جائے وہ میں تبدیل نہیں کروں گا۔۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ پچاس لوگ ہیں اگر دس ہزار لوگ بھی آ جائیں تو میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔