تحریک انصاف کی حکومت بیرونی قرضے کیسے اتارے گی؟ ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچے گی؟ معروف بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے ٗ حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔پاکستان کے عام انتخابات پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دیگر
چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیگی جس کیلئے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے۔موڈیز نے بتایا کہ مسئلے کا ممکنہ حل مانیٹریاور مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے میں ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے ٗ حکومت کو ادائیگوں
کی فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔موڈیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹیکس کم کرنے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں،ٹیکس آمدنی کا وسیع نہ ہونا آنے والی حکومت کیلئے چیلنج ہوگا جب کہ گورننس بہتر بنانا اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کے لئی بڑا چیلنج ہوگا۔موڈیز کے مطابق عالمی مسابقت نہ ہونا کمزورادارے، گورننس کی خامیاں اورکرپشن ہیں۔(ع،ع)